روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تردید کر دی

Russia

ماسکو: روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تردید کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹونیا کے جزیرے سے 3 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر طیاروں نے پرواز کی۔

انہوں نے کہا کہ روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔

واضح رہے کہ اسٹونیا نے روس کے فائٹر طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

اسٹونیا کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ روسی لڑاکا طیارے 12 منٹ تک اسٹونیا کی فضائی حدود میں رہے۔ اور روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور بگرام: چین نے کشیدگی و تصادم بڑھانے کے خلاف خبردار کردیا

اسٹونیا میں تعینات اعلیٰ روسی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں