اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعے کے روز ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 281 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوا، کرنسی ڈیلرزکے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے برابر ہے تاہم یہ رحجان ظاہرکرتا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں طلب اور رسد نسبتاً متوازن ہیں۔
فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں بہتری کے اشارے ملنے کے بعد مقامی کرنسی کو قدرے سہارا ملا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت انٹربینک ریٹ کے قریب رہی، جسے ماہرین ایک مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹس میں فرق کم ہونا معیشت اور کرنسی مارکیٹ میں استحکام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اورآئندہ ہفتے متوقع درآمدی ادائیگیوں کے باعث آنے والے دنوں میں ڈالرکی طلب میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
اس صورتحال میں روپے پردباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے تاہم اگر بیرونی مالی معاونت اورترسیلات میں تسلسل برقرار رہا تو روپے کی قدرکوسہارا مل سکتا ہے۔
فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ، قیمت 3 لاکھ ، 87 ہزار 500 ہو گئی
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی مالیاتی پالیسی کے تحت زرمبادلہ کی مارکیٹ پرکڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کرنسی استحکام برقرار رہے۔
