سری لنکا نے ایشیا کپ کے گیارہویں میچ میں افغانستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد افغانستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورزمیں 169 رنز بنائے اورآٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، سری لنکا نے ہدف 19 اوورزمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنائے، افغان اننگز کا سب سے نمایاں پہلو آل راؤنڈر محمد نبی کی برق رفتار بلے بازی تھی، جنہوں نے صرف 22 گیندوں پر60 رنز بنائے جن میں 6 چھکے اور 3 چوکے اور 5 چھکے آخری اوورمیں تھے، راشد خان نے 24 رنزکی اننگز کھیلی۔
افغانستان کے دیگربلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 169 رنز تک محدود رہی، سری لنکا کی نوان توشارا نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 18 رنزکے عوض 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے اوپنرززیادہ اچھا آغاز نہ دے سکے، پتھوم نسانکا اور کمل مشارا جلد آؤٹ ہوگئے، تاہم وکٹ کیپر بلے بازکوسل مینڈس نے ذمہ داری کے ساتھ اننگز کوسنبھالا اور 52 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگزکھیلی۔
ان کا بھرپورساتھ کوسل پریرا 28 رنزاورکپتان چارتھ اسالنکا 17 رنزنے دیا، کمنڈو مینڈس نے تیز رفتار 26 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
نیمبیا کا اپ سیٹ ، زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی
افغانستان کی جانب سے محمد نبی، مجیب الرحمٰن، نوراحمد اورعمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
