جارح مزاج بلے باز کرس گیل بھی پاک بھارت میچ کا شدت سے انتظار کرنے لگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے جو ہمیشہ شائقین کو جوش دلاتا ہے۔
دونوں ٹیموں کے سپر اسٹارز اب ٹیم میں موجود نہیں ہیں، یہ دونوں حریف ٹیموں کا ایک نیا دور ہے۔کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ ماحول بہت اچھا ہوگا اور کھیل سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔
دوسری جانب میچ کے دوران بارش کا امکان بہت کم ہے ،موسم خشک اور رات کے وقت ہلکی ہوا کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی۔
بھارتی اوپنر شبھمن گل پریکٹس کے دوران زخمی
میچ کے آغاز کے وقت درجہ حرارت تقریباً 32 تک گر جائے گا اور نمی کا تناسب 49 فیصد ہو گا۔
