پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 54 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے کے اضافے کا امکان ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
جولائی 2025:پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6.42فیصد اضافہ
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 06 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 179 روپے 87 پیسے ہو جائے گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے مہنگا ہو سکتا ہے۔
