لودھراں، پاکستان کے معروف سیاسی و سماجی رہنما جہانگیر خان ترین ہیلی کاپٹر کے ذریعے خانواں گھلواں کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
جہانگیر خان ترین نے متاثرین کی مشکلات سنی اورکہا کہ سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے جس سے نہ صرف مکانات اور کھیت متاثرہوئے ہیں بلکہ مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال نے معیشت کوشدید نقصان پہنچایا ہے، اب حکومت اور ہم سب پر بھاری ذمہ داری ہے کہ اس بگڑے ہوئے نظام کو درست کریں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کیساتھ ہرممکن تعاون کریں گے اورعوامی ریلیف کیلئے کردارادا کریں گے، حالات کو ٹھیک کرنا حکومت اورعوام دونوں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن یہ آفت ہمیں جگا چکی ہے کہ آئندہ کی منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ پیچھے سے مزید پانی آنے کی اطلاعات ہیں، اس لیے سیلابی تباہی روکنے کے لیے جدید سسٹم اوراپ گریڈڈ منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارشیں اورسیلاب قدرتی آفات ہیں لیکن بہتر حکمت عملی سے آئندہ نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں۔
ریاست ہر سال جان و مال کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، سید عاصم منیر
اللہ کا شکر ہے سیاست چھوڑ دی ہے لیکن عوام کا خیال رکھنا کبھی نہیں چھوڑوں گا، لودھراں میرا گھر ہے اور یہاں کے لوگ میرے اپنے ہیں۔
