حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند، قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

حب ڈیم

حب ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر حب کے مطابق ڈیم میں پانی کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اورکسی بھی وقت اضافی پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر حب کی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں اوردیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قریبی آبادیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اورلوگوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ پیشگی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے بلند مقامات یا سرکاری طور پرقائم کردہ شیلٹرزکی جانب منتقل ہو جائیں۔

جلال پور پیر والا کو بڑے سیلابی ریلے نے گھیر لیا، متاثرین کی کشتیاں الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

حکام نے مزید کہا ہے کہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اورعوام کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں