ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے تیسرے گروپ بی میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا،ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور 17.4 اوورز میں مطلوبہ ہدف 144 رنز حاصل کر لیا۔
کپتان لٹن داس نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 59 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ توحید ہری دَے نے ناقابلِ شکست 35 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، پرویز حسین ایمن نے 19 رنز اور تنزید حسن نے 14 رنز بنائے۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے گروپ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ ہانگ کانگ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تیسرے میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہانگ کانگ کی جانب سے کپتان نزاکت خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز اسکورکیے جبکہ اوپنرذیشان علی نے 30 رنز اور یاسیم مرتضیٰ نے تیزرفتار 28 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا گردن کی تکلیف کا شکار
دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور ٹیم 140 کے ہندسے کو بمشکل عبورکر پائی، بنگلہ دیش کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
