محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم بعد از دوپہر کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کرا چی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، جامشورو اور دادو میں بارش جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر میں چند مقامات پربارش ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
کراچی میں ملیر اور لیاری کی ندیاں بپھر گئیں، پانی گھروں میں داخل، فوج طلب
کراچی کے علاقے (ڈی ایچ اے (فیز 2) میں سب سے زیادہ بارش 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اورماڑہ 30، پسنی 11، لسبیلہ 10 اور گوادر میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
