مرحوم ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی، دانیہ شاہ، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ دانیہ شاہ نے دوسری شادی حکیم شہزاد عرف “لوہا پاڑ” سے کی تھی، جنہوں نے شادی کے ایک سال بعد دھوم دھام سے ولیمہ منعقد کیا۔
ولیمہ سے ایک روز قبل ایک شاندار محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناچ گانے کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ محفل میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور پیسہ پانی کی طرح لٹایا گیا۔ اس تقریب کی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں تو عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے کل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا، ترجمان
ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد سی سی ڈی (سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ) ملتان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو ولیمے کے دن طلب کرلیا، جہاں مبینہ طور پر ان کا “سافٹ ویئر اپڈیٹ” کیا گیا۔
طلبی کے بعد حکیم شہزاد کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں وہ عوام سے معافی مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ، “مجھ سے غلطی ہو گئی، مجھے ایسی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی اور ایسی محفل سجانا بھی نامناسب تھا۔”
سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور صارفین مختلف انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔
ایشیا کپ:میچ کا پانسہ پلٹنے والے 5 کرکٹرز
سائبر کرائم حکام کے مطابق معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور آئندہ اس نوعیت کے واقعات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
