ضلع وہاڑی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کبڈی کے میدان میں معروف کھلاڑی ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماکھا جٹ ایک مقامی کبڈی میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ دورانِ کھیل اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی، تاہم دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
صوابی: لڑکیوں کا روپ دھارنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
کبڈی کے حلقوں میں اس خبر سے گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری محمد سرور رانا کا کہنا تھا کہ “یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جو ہمارے علم میں آیا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔”
او ایل ایکس کے ذریعے اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات
انہوں نے مزید کہا کہ “کھیل کے میدان میں اس طرح کسی کھلاڑی کی زندگی کا ختم ہو جانا ہم سب کے لیے انتہائی دکھ کی بات ہے۔ ماکھا جٹ ایک باصلاحیت اور پرعزم کھلاڑی تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔”
مرحوم ماکھا جٹ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے جہانیاں منڈی میں ادا کی جائے گی، جہاں علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
