پاکستانی خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی نے ایشیا سوسائٹی کی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس پی شہربانو نقوی کو نظام میں تبدیلی کی کاوشوں پر کلاس آف 2025 میں شامل کیا گیا،ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کیلئے27 ممالک سے 30 افراد کی غیر معمولی کارکردگی کو زیر غور لایا گیا۔
پاک فضائیہ پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا کی کسی بھی فضائیہ سے کم نہیں، وزیراعظم
شہر بانو نقوی پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں جو ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کیلئے منتخب ہوئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس بارے میں کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی فخر کی بات ہے۔
ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ کا رواں سال 5 تا 7 دسمبر 2025کو فلپائن میں انعقاد کیا جائے گا۔ اس سمٹ کے لئے منتخب کئے گئے مرد و خواتین معاشرے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس تجاویز دیں گے۔
