لاہور: پاکستان کے معروف اور سینئر ڈرامہ نگار و شاعر خلیل الرحمان قمر نے نادیہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
معروف و سینئر ڈرامہ نگار خلیل الرحمان نے اپنے ایک ویڈیو بیان کہا کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے پراجیکٹس پر تنقید کرتے ہیں۔ جس میں سرفہرست نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینا خان شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نادیہ خان نہ اردو جانتی ہیں نہ ہی انگلش۔ اور ان کا اداکاری سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ میں نے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی نہیں سوچا۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے عتیقہ اوڈھو اور مرینا خان کے ساتھ کام کرنے کا ضرور سوچا ہے۔ لیکن ان کی اردو کمزور ہے اور پاکستان میں ڈرامے خالص اردو میں بنتے ہیں۔ تو اداکاروں کو اردو سیکھنی ہی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عتیقہ اوڈھو اور مرینا خان کی مجھ پر تنقید جائز ہے۔ کیونکہ میں نے آج تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔ تاہم اگر وہ اردو سیکھ لیں گی تو میں ان کے ساتھ ضرور کام کروں گا۔ وہ سینئر اداکارائیں ہیں اور انہوں نے برسوں کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی حیدر کے گانا گانے سے انکار کرنے پر چاہت فتح علی خان کا طنزیہ ردعمل
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے عتیقہ اوڈھو کا صرف ایک ہی ڈرامہ دیکھا۔ جس میں چائلڈ لیبر موضود تھا۔ اسی طرح مرینا خان کے ڈرامے “تنہائیاں” اور “دھوپ کنارے” دیکھے۔ اس کے بعد ان کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا۔
