لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر فوری اور ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ آفس کے مطابق پنجاب کے پانچ بڑے شہروں سے واسا کی بھاری مشینری اورسینکڑوں واٹر پمپس گجرات روانہ کردیئے گئے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کوفوری یقینی بنایا جا سکے۔
تین دن موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، بڑی پیشگوئی
وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے پانچ سینئر صوبائی سیکریٹریز کو فوری طورپرگجرات بھیجا گیا ہے، جہاں وہ صورتِ حال مکمل بحال ہونے تک موجود رہیں گے، گجرات میں نکاسی آب کیلئے 24 گھنٹے ایمرجنسی ایکشن پلان پرعملدرآمد جاری ہے۔
مزید برآں گجرات کے لئے منظور شدہ 21 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کل ملک بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جائے گا
اس منصوبے کے تحت شہرمیں نکاسی آب کے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیراورسیلابی نالوں کیلئے جدید انجنیئرنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جومستقبل میں ایسے حالات سے بچاؤ میں مددگارثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
