تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس میں 21 فیصد اضافہ ہو گیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ ٹیکس وصولی میں 50 ارب کی کمی ہونے کے باوجود تنخواہ دار طبقے کے ا نکم ٹیکس میں 21 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔
پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی
ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اگست تک تنخواہ دار طبقے نے 85 ارب روپے کا انکم ٹیکس دیا ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے سے اسی مدت میں 70 ارب ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔
دو ماہ میں تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس میں 21 فیصد اضافے کے تناسب سے15 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔
