شارجہ: افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو یو اے ای ٹی20 آئی ٹرائنگولرسیریز کے چھٹے میچ میں 4 رنز سے شکست دے کرکامیابی حاصل کی۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز اسکورکیے، کپتان ابراہیم زدران نے 35 گیندوں پر 48 رنزکی شانداراننگز کھیلی، رحمان اللہ گربازنے 40 رنزبنائے۔
میچ پریکٹس اور اسپانسر کا بحران،ایشیا کپ سے قبل بھارت مشکلات کا شکار
کریم جنت نے 28 رنزکی برق رفتار اننگز کھیلی، یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 اور سمرنجیت سنگھ و محمد فاروق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں یو اے ای کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر166 رنز بنا سکی، کپتان محمد وسیم نے جارحانہ 44 رنز بنائے جبکہ آصف خان نے بھی 40 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
افغانستان کی جانب سے شرف الدین اشرف، نوراحمد، عبد اللہ احمدزئی، مجیب الرحمان اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، میچ کے آخری اوورتک مقابلہ انتہائی سنسنی خیزرہا۔
افغانستان نے اس فتح کے ساتھ سیریزمیں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ یو اے ای کے لیے اگلے میچزنہایت اہمیت اختیارکرگئے ہیں۔
