اسلام آباد، نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 6 سے 9 ستمبر کے دوران پنجاب، اسلام آباد اور سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشے پر الرٹ جاری کردیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ادارے نے تمام صوبائی و ضلعی اداروں، ریسکیو اداروں اورعوام کومحتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سیلاب اورمتوقع بارشوں کے پیش نظر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے افسران کی چھٹیاں منسوخ
7 تا 9 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد اورسرگودھا میں ندی نالوں میں طغیانی اورشہری سیلاب کا خطرہ ہے۔
جنوبی پنجاب کے اضلاع بھکر، لیہ، میانوالی اوربہاولپورکے نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے اورعوامی نقل و حرکت میں رکاوٹ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مرکزقومی بچت کا نظام بیٹھ گیا، کروڑوں صارفین پریشان
اسی طرح سندھ کے اضلاع میرپورخاص، خیرپور، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، گھوٹکی، بدین، سجاول، حیدرآباد اورکراچی میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قیمتی سامان اورمویشیوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کریں، خشک خوراک، پانی اورطبی امداد پرمشتمل ایمرجنسی کٹ تیاررکھیں اورندی نالوں یا زیرآب سڑکوں سے ہرممکن گریز کریں۔
سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیراپنائی جائیں اورکسی بھی ہنگامی صورت حال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پرعمل کیا جائے۔
