برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
برطانوی خبرایجنسیوں اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق، انجیلا رینرنے حالیہ دنوں میں ایک نئے گھرکی خریداری پر مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کیا، جس کے بعد ان پرسیاسی وعوامی دباؤ بڑھ گیا۔
چین میں فوجی پریڈ شاندار تھی، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکی صدر
رپورٹس کے مطابق انجیلا رینرنے اعتراف کیا کہ انہوں نے جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران واجب الادا اسٹیمپ ڈیوٹی اوردیگرمتعلقہ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔
اس معاملے کے منظرعام پرآنے کے بعد ان پر اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی ذاتی غلطیوں کی وجہ سے حکومت یا پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچے، اسی لیے وہ اپنے دونوں عہدوں سے مستعفی ہو رہی ہیں۔
اسپین میں کمپیوٹر سسٹم کی خرابی، ہائی اسپیڈ ٹرینوں کا نظام درہم برہم
لیبرپارٹی کے رہنماؤں نے ان کے فیصلے کو مشکل مگر اصولی قراردیا ہے، پارٹی کے قائد نے کہا کہ انجیلا نے ہمیشہ ایمانداری اورعوامی خدمت کو مقدم رکھا اوران کا استعفیٰ ان کی سیاسی دیانتداری کی علامت ہے۔
ان کے استعفے کے بعد لیبر پارٹی میں قیادت کے نئے ڈپٹی لیڈر کی تلاش کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
