سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور جوئے کی ترغیب دینے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ڈکی بھائی کو 2روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
سونا 1200 روپےمہنگا،فی تولہ 3لاکھ 77ہزار900 روپے کا ہوگیا
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جس پر عدالت نے یوٹیوبر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
یاد رہے کہ یہ چھٹی بار ہے کہ ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں توسیع کی گئی ہے۔
قوم سے معافی
مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی میں غیراخلاقی ویڈیوز بناتے رہے ہیں،جس پر وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔
پنجاب میں گندم خریداری کیلئے3 ہزار روپے فی من ریٹ مقر ر
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ ایپلیکیشنز کی پروموشن کی، بغیر اس بات کی تصدیق کے کہ ان کو پاکستان میں قانونی اجازت ہے یا نہیں، اور اس پر بھی وہ معذرت خواہ ہیں۔
ڈکی بھائی پر کیا الزام ہے؟
ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا کھیلنے والی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی۔اسی الزام کے تحت 17 اگست کی نصف شب نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
