برطانیہ کا سندھ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے 45 کروڑ روپے سے زائد امداد کا اعلان

Flood

اسلام آباد: برطانیہ نے سندھ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے 45 کروڑ روپے سے زائد امداد کا اعلان کر دیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق فنڈنگ سے ابتدائی وارننگ سسٹمز، انخلا اور ضروری سامان کا پیشگی بندوبست ممکن ہو گا۔ جبکہ کمزور اور متاثرہ گھروں کو آفت سے پہلے ہنگامی مدد فراہم کی جائے گی۔

ہائی کمیشن نے کہا کہ امداد سندھ میں غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔ اور برطانیہ کی سیلاب متاثرین کے لیے کل انسانی امداد 95 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان بھر میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو زندگی بچانے والی مدد فراہم کی گئی ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 35 کروڑ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے بننے چاہئیں، کوئی مضائقہ نہیں، خواجہ آصف

یورپی یونین کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے کئی افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوئے۔ اور پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

یورپی یونین (Europe Union) نے سیلاب (Flood) سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد میں جان بچانے والی ہیلتھ سروسز شامل ہوں گی۔

امداد جان بچانے والی ادویات اور نکاسی کے منصوبوں پر خرچ کی جا سکے گی۔ جبکہ متاثرین کو بنیادی اشیا کی خریداری کے لیے نقد رقم بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہو چکے ہیں۔ جن میں سے پنجاب میں 223 افراد جاں بحق اور 648 زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں