پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور حقیقت پسند اداکارہ حبا بخاری ایک پرانی ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
پی ٹی وی کی کئی برسوں پرانی ویڈیو میں ممکنہ طور پر حبا بخاری یا ان کی ہمشکل کو دیکھا گیا ہے، جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران اور پریشان ہیں۔
ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکی کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی شکل و شباہت حیرت انگیز طور پر حبا بخاری سے ملتی جلتی ہے، ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں اور صارفین نے اداکارہ کی اصل عمر پر تبصرے شروع کر دیئے
زرعی اراضی کی خریداری، شاہ رخ خان کی بیٹی قانونی مشکل میں پھنس گئی
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود لڑکی حبا ہی ہیں اور وہ اپنی عمر چھپا رہی ہیں، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ یہ حبا بخاری کی ماں ہونی چاہیے، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ضرور حبا ہیں، لیکن اب وہ اپنی عمر چھپا رہی ہیں، وہ 40 سال سے اوپر ہیں۔
دوسری طرف کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ حبا بخاری نہیں بلکہ پی ٹی وی کی سابقہ اداکارہ زیبا علی ہیں، جو اب شوبز سے دور ہیں، تاہم اس بحث نے حبا بخاری کی شخصیت اور عمر کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
حبا بخاری کو ان کے مداح ہمیشہ ایک ماڈرن مگر حقیقت پسند اداکارہ کے طور پر جانتے ہیں، جو اپنے کیرئیر اور خاندان کے بارے میں بڑی وضاحت کے ساتھ بات کرتی ہیں، لیکن یہ ویڈیو ان کے مداحوں کے لیے مزید سوالات چھوڑ گئی ہے کہ آخر حقیقت کیا ہے؟
