پشاور، خیبر پختونخوا اسمبلی نے کاروباری آسانیوں کے فروغ کے لیے “خیبر پختونخوا آسان کاروبار بل 2025” کثرت رائے سے منظورکرلیا۔
اس قانون کا مقصد صوبے میں کاروبارکے عمل کوجدید، شفاف اورسہل بنانا ہے، بل کے تحت صوبے بھر میں کاروباری افراد کو “ون ونڈو آپریشن” کی سہولت دی جائے گی۔
استعفے واپس نہیں لیں گے، بانی کی واضح ہدایات ہیں، بیرسٹر گوہر
بل کے مطابق ایک مربوط “آسان کاروبار پورٹل” قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے تمام چھوٹے بڑے کاروباررجسٹر کیے جائیں گے۔
ہرکاروباری شخص کوایک منفرد “ڈیجیٹل آئی ڈی” دی جائے گی تاکہ تمام امورجیسے رجسٹریشن، لائسنس، پرمٹس اورادائیگیاں آن لائن اورای پیمنٹ کے ذریعے ممکن بنائی جا سکیں۔
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی
اس قانون کے تحت “ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈائریکٹوریٹ (EDBD)” بھی قائم کیا جائے گا جو کہ پورٹل، سروسز، اپگریڈیشن اورمینٹیننس کا مکمل ذمہ دارہو گا، اس کے علاوہ “ریگولیٹری رجسٹری” کا قیام بھی اسی ادارے کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس اقدام کی نگرانی کیلئے قائم کی گئی اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
اس بل سے کاروباری ماحول میں بہتری، سرمایہ کاری میں اضافہ اورنوجوانوں کیلئے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
