وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سمیہ حجاب پراغوا کی کوشش کی گئی تاہم وہ بروقت مزاحمت کے باعث محفوظ رہیں۔
واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن زاہد کو 24 گھنٹوں کے اندرگرفتارکرلیا۔
اپنی آمدنی ہونا خواتین کی سب سے بڑی آزادی ہے، ماورا حسین
ایف آئی آرکے مطابق سمیہ نے الزام عائد کیا کہ لاہورسے تعلق رکھنے والا حسن زاہد کئی ماہ سے انہیں ہراساں کررہا تھا وہ شادی کے لیے دباؤ ڈالتا، ناپسندیدہ تحفے بھیجتا اورانکارپرسنگین دھمکیاں دیتا رہا۔
اتوارکی شام صورتحال اس وقت سنگین ہو گئی جب ملزم ان کے گھر کے باہر پہنچا، موبائل فون چھینا اورانہیں زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔
معروف کامیڈین و اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا میری والدہ بیمارتھیں، بھائی گھرپرنہیں تھا، جیسے ہی میں باہرنکلی، اس نے میرا فون چھینا اورمجھے گاڑی میں دھکیل دیا، انہوں نے اس واقعے کی جزوی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔
پولیس نے مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 354، 365، 392، 500، 509 اور 511 کے تحت درج کیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے اور سمیہ کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔
گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب سے متاثر
سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ میں ثنا بننا نہیں چاہتی، میری دوست کو بھی رشتے سے انکارپرقتل کردیا گیا تھا، انہوں نے طبی معائنے کے بعد جسمانی تشدد کی تصدیق بھی کرائی اورکہا کہ وہ انصاف کے لیے اپنی قانونی جنگ جاری رکھیں گی۔