سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران افغان شائقین بغیرٹکٹ شارجہ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے اور مرکزی گیٹ کیساتھ شائقین کیلئے مختص دروازہ بھی توڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں افغان کرکٹ شائقین بغیرٹکٹ کے داخل ہوئے۔ سٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کےساتھ شائقین کےلیےمخصوص دروازہ بھی توڑدیاگیا۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،افتتاحی میچ میں پاکستان فاتح
شارجہ سٹیڈیم کی انتظامیہ نے اس مرتبہ پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے۔
یہاں تک کے ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے تھے، پاکستانی شائقین کے لیے ہرا اور افغان شائقین کے لیے نیلا رنگ مختص کیا گیا تھا۔
بریک سسٹم میں مسئلہ،فورڈ موٹر کا 5 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان
ماضی میں پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے درمیان لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے سدباب کیلئے یہ اقدامات اٹھائے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے ہرا دیا۔
