لاہور(علی رضا)پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں (pak railways)کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
کراچی سے لاہور آکر مارگلہ جانے والی گرین لائن لاہور تک محدود کردی گئی ،کراچی سے آنے والی گرین لائن کے مسافروں کو تیز گام میں ایڈجسٹ کیا جائے گا،تیز گام کو براستہ شاہدرہ، سانگلہ ہل، شاہین آباد اور سرگودھا راولپنڈی پہنچایا جائے گا۔
جنیداکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسی طرح لاہور، سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی سیالکوٹ ایکسپریس منسوخ کردی گئی،تیزگام ، جعفرایکسپریس اور عوام ایکسپریس کو براستہ لالہ موسیٰ خانیوال پہنچایا جائے گا۔
گرین لائن اور رحمان بابا ایکسپریس کو براستہ سرگودھا خانیوال پہنچایا جائے گا،کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل کو لاہور، ملکوال کے راستے پشاور پہنچایا جائے گا۔
اسی طرح تیزگام اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو خانیوال پہنچانے کیلئے لاہور سے شٹل ٹرین چلے گی،عوام ایکسپریس اور گرین لائن کے مسافروں کو خانیوال پہنچانے کیلئے دوسری شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے منگنی کر لی
لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جانے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ راستے سے کراچی پہنچیں گی۔
