سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں با اثر لوگ ملوث ہیں۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے منشیات کیس میں ملزم فیاض حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،اے این ایف کے وکیل نے بتایا کہ ملزم سے 10 کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد ہوا، منشیات اسمگلنگ میں ملزم کیساتھ پنجاب پولیس کا اہلکار مظہر اقبال بھی ملوث ہے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ منشیات دوسرے ملک اسمگل کرنے کیلئے آج کل ڈرون کا استعمال ہوتا ہے، منشیات کی اسمگلنگ کے کام میں بااثر لوگ ملوث ہیں۔
سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی
جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ آج ملزم کو ضمانت دی تو یہ مفرور ہو جائیگا، ملزم سزا سے خوفزدہ ہو کر ضمانت چاہتا ہے۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ سزا ہوئی تو عدالت آ جائیں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ سے کارروائی مکمل کروائیں ، بعد ازاں عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
