جلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے بیماری سے متعلق مداحوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔
44 سالہ مائیکل کلارک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، میری ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے، دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جلد کا معائنہ کراتے رہیں۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور جِلد سے متعلق تشخیض اہم ہے۔
یاد رہے کہ سابق کرکٹر کو چند برس قبل جلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم انہوں نے فوری طور پر اس کا انکشاف نہیں کیا تھا۔
