سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کو وفاقی پبلک سروس کمیشن نے خوشخبری سنا دی، ایم سی کیوز پر مبنی امتحان متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175 ویں اجلاس میں تمام تحریری امتحانات ختم کرکے ان کی جگہ ایم سی کیوز پر مبنی امتحان متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
غلط جواب دینے پر منفی مارکنگ ہو گی اور نمبر کاٹنے کی شرح 0.25 ہو گی، کامیابی حاصل کرنے کے لئے 100 میں سے 40 سے 50 نمبر کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا، این ڈی ایم اے
یہ فیصلہ بی ایس 16 سے بی ایس 21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت لاگو ہو گا جبکہ نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ ہو جائے گا۔
پبلک سروس کمیشن کے مطابق بی ایس16 اور 17 کے امیدواروں کیلئے 100 نمبروں پر مشتمل ایک ایم سی کیوز پیپر ہوگا،غلط جواب دینے کی صورت میں منفی مارکنگ کی جا ئے گی۔
