برازیل نے اسرائیل کی جانب سے نامزد کیے گئے نئے سفیر گالی داگان کو قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق برازیل میں گزشتہ ایک سال سے کوئی مستقل اسرائیلی سفیرتعینات نہیں جس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان شدید سفارتی کشیدگی ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی 100 ٹن امدادی سامان کی 30ویں کھیپ غزہ روانہ
برازیلی صدرلولا ڈا سلوا نے اسرائیلی کارروائیوں کوغزہ میں نسل کشی قراردیا تھا اوراسرائیلی اقدامات کوہٹلرکے نازی دورکے مظالم سے تشبیہہ دی تھی، اس بیان پرردعمل دیتے ہوئے اسرائیل نے اپنے سفیرکوواپس بلا لیا تھا۔
اب اسرائیل نے گالی داگان کو سفیرنامزد کیا لیکن برازیل نے انہیں قبول کرنے سے انکارکرکے واضح کردیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ برقرار ہے، سفارتی ماہرین اسے ایک اہم عالمی پیغام قراردے رہے ہیں۔
