قصوراور بہاولنگرسمیت دریائے ستلج کے کنارے واقع کئی علاقوں میں انتہائی اوردرمیانے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔
گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کا بہاؤ 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 12 گھنٹوں میں یہ بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک سے بڑھنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے، سطح 22 فٹ بلند ہونے کے باعث بکھی ونڈ سمیت کئی دیہات زیرآب آ چکے ہیں۔
سندھ میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری
دریائی کٹاؤ سے درجنوں گھروں کو خطرہ لاحق ہے جبکہ 10 سے زائد عارضی بند بھی پانی میں بہہ گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے، پولیس اور پاک فوج کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہے، سینکڑوں افراد کھلے آسمان تلے اونچے ٹیلوں پرپناہ لینے پرمجبورہیں۔
بہاولنگرمیں درمیانے درجے کا سیلاب رپورٹ ہوا ہے، جہاں چک توگیرا اورچک عاکوکا میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑزرعی اراضی زیرآب آ گئی ہے۔
ہیڈ سلیمانی پرپانی کی آمد 1 لاکھ 181 کیوسک جبکہ اخراج 93 ہزار522 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، سیلابی پانی سے 300 سے زائد بستیاں متاثرہوچکی ہیں۔
