این ایچ اے نے لاہور، اسلام آباد موٹروے (ایم-2) پر ٹول ٹیکس کی نئی شرحوں کا اعلان کردیا ہے، جو 26 اگست 2025 سے نافذ ہوں گی اور 25 اگست 2026 تک برقرار رہیں گی۔
سوزوکی آلٹو کی فروخت میں ایک ماہ کے اندر 75 فیصد کمی
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی شرحوں میں کار، جیپ اور ٹیکسی (کلاس 1) کے لیے 1330 روپے مقرر کیے گئے ہیں جو فی کلومیٹر 3.72 روپے بنتے ہیں۔ ویگن (کلاس 2) کے لیے ٹول ٹیکس 2240 روپے (6.24 روپے فی کلومیٹر) وصول کیا جائے گا، جبکہ بسوں سے 3130 روپے (8.73 روپے فی کلومیٹر) لیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹول ٹیکس میں یہ 10 فیصد سالانہ اضافہ اپریل 2014 کو دستخط ہونے والے کنسیشن معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے۔
20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت میں 217 روپے تک کا اضافہ
بی او ٹی معاہدے کے تحت یہ سالانہ اضافہ موٹروے کے دوسرے آپریشنل سال سے لاگو کیا جارہا ہے۔
