مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، ندی ، نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقے زیر آب

موسلا دھار بارش

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، شدید بارش سے اسلام آباد کا علاقہ بہارہ کہو اٹھال چوک پانی میں ڈوب گیا، بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔

مری میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند، ندی نالے بپھر گئے

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے، شدید بارش  کے باعث مارگلہ ہلز پر ٹریل 2-3-4 اور 5  کو آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اور پنجاب موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ، چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں کئی افراد جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ڈی آئی خان میں آندھی اور طوفانی بارش کی تباہی، ماں بیٹا سمیت 10 افراد جاں بحق

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے سسٹمز کی موجودگی سے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں تیز بارشوں، آندھی اورژالہ باری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں