ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
انڈونیشیا میں 6 شدت کا زلزلہ ، کئی عمارتیں منہدم ، درجنوں افراد زخمی
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
