روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کے تعلقات میں ایک بار پھر بہتری کی امید نظرآ رہی ہے اورسرنگ کے آخر میں روشنی دکھائی دے رہی ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے الاسکا میں امریکی صدرسے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مثبت مکالمہ شروع ہوا ہے جوتعلقات کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے۔
کینیڈا کا امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف ختم کرنا اچھا اقدام ہے، ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹرمپ کی قیادت کی کچھ نمایاں خصوصیات ایسی ہیں جو دو طرفہ تعلقات کی بہتری میں مؤثرثابت ہوسکتی ہیں، ابتدائی اقدامات اگر جاری رہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی بحالی کی شروعات بن سکتے ہیں۔
روسی صدرنے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ آرکٹک خطے اورالاسکا میں مشترکہ اقتصادی، سائنسی وماحولیاتی کام پرمذاکرات جاری ہیں، یہ پیش رفت عالمی استحکام کیلئے بھی خوش آئند ثابت ہوسکتی ہے۔
روس اورامریکا کے تعلقات کئی سالوں سے کشیدہ رہے ہیں تاہم حالیہ ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے کے آثارظاہرہورہے ہیں۔
