سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے کے الزام میں صحافی خالد جمیل کو حراست میں لے لیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے صحافی خالد جمیل کو تحویل میں لیا،حکام نے ان کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔
ارلی وارننگ سسٹم میں بہتری لائی گئی ہے،عوام موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے
این سی سی اے کا کہنا ہے کہ خالد جمیل کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات جلد میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی۔
یاد رہے اس سے قبل بھی صحافی خالد جمیل کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
