چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ارلی وارننگ سسٹم میں بہتری لائی گئی ہے،عوام موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں نے ریسکیوآپریشن کیے،اس دوران کئی قیمتی جانیں بچائی گئیں۔
سپریم کورٹ،نیب کیس میں سزا مکمل کرنے والا ملزم الزامات سے بری قرار
پاک فوج نے بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیوکارروائیوں میں حصہ لیا،امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی این جی اوز کے بھی شکر گزار ہیں۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا گیا،ساڑھے300ٹن راشن متاثرہ اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے،1500ٹن راشن امدادی سامان اور ادویات کی صورت میں موجود ہے۔
موسم سے متعلق الرٹ جاری کیا جارہا ہے،آئندہ دنوں میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی کاعمل جاری ہے۔
