وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تحلیل کرنے کی سمری منظور کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اکتیس جولائی سے ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے ، تحلیل کےعمل کے دوران وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا ۔
وزیرِ اعظم نے عمل کو شفاف طریقے سے حتمی شکل دینے اور ملازمین کے حقوق کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر ضابطوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔
پاکستان کی خود مختاری اور قومی ترقی میں چین کے کردار کو سراہتے ہیں، شہباز شریف
وفاقی کابینہ نے ملکی صنعتی ترقی اور نئی صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قانون دو ہزار بارہ میں ترمیم کی اصولی منظوری بھی دی۔
نئی ترامیم کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کو مزید کاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جائے گا۔
