ریاض، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خون عطیہ کرکے ملک میں جاری سالانہ قومی مہم کا آغاز کردیا اس اقدام کا مقصد معاشرے میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مہم شہزادہ محمد بن سلمان کی انسانی ہمدردی پرمبنی پالیسیوں اورملک بھرمیں سماجی شرکت کو فروغ دینے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
ملائیشیا میں جمعہ کی نماز چھوڑنے پر سخت سزا کا اعلان
مہم کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ مملکت میں خون اوراس سے متعلقہ مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کومحفوظ، پائیداراور خود کفیل بنایا جائے،2024 میں 8 لاکھ سے زائد افراد نے ملک بھرمیں خون عطیہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ عطیات کوبڑھا کرآئندہ برسوں میں مکمل خود کفالت حاصل کرنا ممکن ہو گا، ولی عہد نے ماضی میں صحت سے متعلق کئی اقدامات میں نہ صرف رہنمائی کی بلکہ خود بھی عملی شرکت کی۔
یہ مہم تمام سعودی شہریوں اوررہائشیوں کو اس بات کی ترغیب دیتی ہے کہ وہ معاشرے کی بھلائی کیلئے آگے آئیں اورانسانیت کی خدمت میں اپنا کردارادا کریں۔
