امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورکینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تجارت، ٹیرف اوراقتصادی تعاون سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی گفتگوخوشگوار، مثبت اورتعمیری رہی، کینیڈین وزیراعظم کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا کہ بات چیت میں شمالی امریکا کی معیشت کودرپیش چیلنجز اورتعاون کے امکانات پربھی بات ہوئی۔
ایپل 2026 میں پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرے گا
دونوں رہنماوں نے اس بات پرزوردیا کہ امریکا اورکینیڈا کے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے اورموجودہ معاہدوں کو باہمی مفادات کے مطابق ازسرنوترتیب دیا جائے۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان بعض تجارتی معاملات پراختلافات پائے جاتے ہیں تاہم موجودہ گفتگوکومستقبل میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی جانب اہم قدم قراردیا جا رہا ہے۔
