امریکا میں طلب بڑھنے پرخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے بھی قیمتوں کو سہارا دیا۔
جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز ابتدائی کاروبار میں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے اور 27 سینٹ یا 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 67.11 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچے ،اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے بھی 29 سینٹ یا 0.46 فیصد بڑھ کر 63 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
امریکی نیوی کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر 60 لاکھ بیرل کی کمی کے ساتھ 420.7 ملین بیرل رہ گئے جبکہ رائٹرز کے سروے میں صرف 18 لاکھ بیرل کمی کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔
ای آئی اے کے مطابق پٹرول کے ذخائر میں بھی 27 لاکھ بیرل کی کمی ہوئی جو 9.15 لاکھ بیرل کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر13 ملین ڈالر اضافے سے 19.570ارب ڈالرپر پہنچ گئے
اے این زیڈ کے سینئر کموڈٹی اسٹریٹجسٹ ڈینیئل ہائنس نے جمعرات کو اپنے نوٹ میں کہا کہ امریکا میں مضبوط طلب کے اشاروں نے مارکیٹ کو سہارا دیا جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
