ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کاحجم 19.570 ارب ڈالر ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 15 اگست 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.570 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔
ضمانت کسی کو مقدمات سے بری الزمہ نہیں کرتی،بیرسٹر عقیل
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرمبادلہ ذخائر کاحجم 14.256 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.314ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا۔
15 اگست 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے سے 14.256 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
