سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرٹیکل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،آئین اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ منافق اور کمپرومائزڈ ہے،پی ٹی آئی لیڈرشپ مسلم لیگ ن کی ضامن ہے،تحریک انصاف کی موجودہ قیادت منافقوں کا ٹولہ ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی سے جیل میں رکھا ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے علی امین گنڈاپور کی چھٹی ہوجانی چاہئے۔
تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں جاپانی تجربات سے استفادہ کرینگے، مریم نواز
بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو بلانے کا مقصد انکےساتھ بھی بھیانک کام کر دیا جائے،کراچی میں آج جو ہوا ہے یہ پورے پاکستان کی صورتحال ہے،شہبازشریف کو یہ کریڈٹ ضرور دیں گے کہ انہوں نے میڈل نہیں لیا۔
قوم فیلڈ مارشل کی طرف دیکھ رہی ہے،کم وسائل میں جنگ جیتی ہے،جنگ جیتنےکے بعد فوج کا مورال مزید بلند ہوا ہے، آج پاکستان کےساتھ سپر پاور ڈیل کررہا ہے،بھارت کو منہ توڑ شکست ہورہی ہے۔
