وفاقی وزیرمصدق ملک کا کہنا ہے کہ کلائوڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال بن رہی ہے،گلیشئرز پگھلنے سے بھی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلائوڈ برسٹ کی وجہ سے بارش میں3 سے 4 گنا تک کا اضافہ ہو جاتا ہے،پچھلے سال سندھ میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب آیا تھا۔
سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری
دنیا میں 7سے 8 ممالک ہیں جو زیادہ کاربن ریلیز کرتے ہیں،دنیا کے موسم کو تباہ بھی وہی لوگ کرتے ہیں اور زیادہ فنڈز بھی وہی لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو بہت بڑا دھچکا پہنچا ہے،پی ٹی آئی نے فوج کیخلاف مہم شروع کی ہوئی تھی،جنگ کی وجہ سے اب فوج کیخلاف کوئی مہم نہیں چل رہی۔
جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک عام پاکستانی کی عزت بحال ہوئی،میرے جوانوں نے اپنے سے بڑی فوج کو گرایا،بھارتی رافیل چڑیوں کی طرح گر رہے تھے۔
امریکی فوجی یوکرین میں نہیں جائیں گے، ٹرمپ
پی ٹی آئی نے الیکشن پر اعتراض کیا تو ہم نے کہا آپ حکومت بنائیں،پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔
