لندن میں نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین سے اہم ملاقات کی، جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری برادری کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں کشمیری برادری کے سرکردہ رہنما بھی شریک تھے،اسحاق ڈارنے ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے مابین تاریخی ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹیرینزکے تعمیری کردارکو سراہا۔
سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،امیر مقام
نائب وزیراعظم نے میرپورمیں نئے ہوائی اڈے کے قیام کی تجویز بھی پیش کی، جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فائنانسنگ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
کشمیری رہنماؤں نے اس تجویزکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف آزاد کشمیر کے عوام کے لیے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ علاقائی ترقی کا بھی ضامن ہوگا۔
اس ملاقات کو پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
