پی ٹی آئی کے رہنما اورسینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہمارے قائدین کیخلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں حکومت کےساتھ بیٹھنے کی اجازت دی تھی،حکومت کے ساتھ بیٹھنے میں 2شرائط رکھی تھیں۔
دولت کی لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے، وزیر دفاع
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ رکھی گئی شرائط پوری نہیں ہوئیں،جب تک اختلاف رائے کو نہیں مانا جاتامذاکرات نہیں ہو سکتے، سب سے پہلی ذمہ داری حکومت کی ہے، سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک ماحول بنے گا تو ہوسکتا ہے کہ مذاکرات بھی شروع ہوں، مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کے حل نکلتے ہیں۔
پہلے آپ پہلے آپ والی صورتحال میں مشکلات زیادہ ہوتی ہے، جس کے پاس طاقت اوراختیار ہوتا ہے وہ پہل کرتا ہے، حکومت کے پاس طاقت اوراختیار ہے تو وہ پہل کرے۔
