اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کیش لیس معیشت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس نظام پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اور راست نظام ضلعی حکومتوں تک پہنچانے کے لیے چیف سیکریٹریز مکمل تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، وزیر داخلہ
اجلاس کو کیش لیس معیشت کے اقدامات پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کے ذریعے ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائی جائیں گی۔ اور ہر شخص کے قومی شناختی کارڈ، بائیو میٹرک اور موبائل فون نمبرز کی معلومات ہوں گی۔ اور انہی ڈیجیٹل آئی ڈیز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیاں کی جا سکیں گی۔
