وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات سے متعلق معلومات کے تبادلوں کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی کوآرڈی نیٹر نے یوم آزادی پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، وزیر اعظم
محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر کے آنے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی بہتری آئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں شفافیت، باہمی اعتماد اور تعاون کا عنصر نمایاں ہے، بہترین موقع ہے کہ باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دیا جائے، انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں مدد ملے گی۔
سیاسی تبدیلیوں سے معاشی تبدیلیاں نہیں آنی چاہئیں،اسحاق ڈار
محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دینا احسن اقدام ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک امریکا تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
امریکی کوآرڈی نیٹر گریگوری لوگرفو نے دہشت گرد حملوں میں جانی نقصانات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار سے اہم ملک ہے۔
