امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خطرناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے، مال بردار ٹرین کی 35 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،متعدد بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے قریبی جھاڑیوں تک پھیل گئی۔
ٹرین کی تمام 35 بوگیاں مبینہ طورپرخطرناک کیمیکل مواد سے لدی ہوئی تھیں جس کے باعث واقعے کی سنگینی میں مزید اضافہ ہوگیا، ریسکیواورمتعدد ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اورآگ بجھانے کی کوششیں جاری ہے۔
جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کرپشن الزامات میں گرفتار
حکام کے مطابق متاثرہ علاقے کو فوری طورپرسیل کر دیا گیا ہے جبکہ قریبی آبادیوں کوالرٹ کردیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ ماحولیاتی یا کیمیائی خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے بھی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اورممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لئے ایمرجنسی اقدامات زیرغور ہیں۔
