کراچی میں افسوسناک ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے گھر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری تعزیت کے لیے پہنچے، متاثرہ والد سے اظہارِ افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔
گورنر سندھ نے زخمی افراد کے علاج کا خرچ ذاتی حیثیت میں برداشت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے پرشفاف اور مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔
اقلیتی عبادت گاہوں کو قبضوں سے واگزار کرانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، صدر مملکت
انہوں نے واقعے کو “قتل عام اور دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں اورامن کو برقراررکھیں، سانحے کو کسی صورت لسانی رنگ نہیں دینا چاہیے جب انسانیت ختم ہوتی ہے تو لسانیت جنم لیتی ہے۔
کامران ٹیسوری نے ڈمپرایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ بیٹھ کریہ طے کریں کہ آئندہ ایسے واقعات کو کیسے روکا جا سکتا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کا ہے، انہیں سڑکوں پرنہ لائیں، عوام کومزید تکلیف نہ پہنچائیں۔
انہوں نے عوام سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی گاڑی کو نہ جلایا جائے اورنہ ہی توڑ پھوڑ کی جائے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
