جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق سابق صدرکی اہلیہ پرمالی بدعنوانی، سرکاری اختیارات کے ناجائزاستعمال اور حکومتی منصوبوں میں غیرقانونی مداخلت جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
پاکستان اور امریکا کی بڑھتی قربت نے بھارت کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ، برطانوی اخبار
حکام کے مطابق گرفتاری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ کی بنیاد پرعمل میں لائی گئی جس میں خدشہ ظاہرکیا گیا تھا کہ وہ شواہد کوضائع یا متاثرکرسکتی ہیں۔
سابق خاتون اول پرالزام ہے کہ انہوں نے صدراتی مدت کے دوران مختلف کاروباری سودوں میں اثرو رسوخ استعمال کیا اورقومی خزانے کونقصان پہنچایا۔
تحقیقات کرنے والے ادارے ان کے خلاف مزید شواہد اکٹھے کررہے ہیں جبکہ مقدمے کی کارروائی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
